حیدرآباد۔10ستمبر(اعتماد نیوز)وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے آج
عہدیداروں کو حکم دیا کہ وہ فوری انجینئرس کے تقررات کو پر کریں تا کہ
دیہی آبی سربراہی کے اسکیم کو
یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس مرحلہ کو
اندرون دس دن میں تکمیل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے تلنگانہ میں پانی کے
گرڈ کے پراجکٹ کے لئے اراضی کے تعین کا عہدیداروں کو حکم دیا۔